turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال

وزیر صحت  کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  ترکی میں کورونا وائرس  سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو 5 تک تجاوز کر چکی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق  تازہ ترین اضافے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کی تعداد 2.68 ملین ہو چکی ہے۔

اس ہفتے 10 ہزار 2 سو 82 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجوعی طور پر تعداد 2.55 ملین ہو چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 1 سو95 ہو چکی ہے۔

ترکی میں اب تک 32.93  ملین کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر صحت فرحتین کوکا کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے ترکی میں زندگی معمول پر واپس آجائے گی۔

دسمبر 2019  میں شروع ہونے کے بعد سے کورونا وائرس  نے  192 ممالک میں 63.9 ملین سے زائد لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

انڈیا ، امریکہ اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، امریکی سی آئی اے نے خشوگی قتل کیس رپورٹ جاری کر دی

Read Next

کورونا وائرس کا خوف: ترکی میں شادیاں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

Leave a Reply