ترکی کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس کی ترکی میں مستقل نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
سیاحت اور فروغ پلیٹ فارم (ٹی یو ٹی اے پی) اور وزارت ثقافت و صحت کے درمیان ہونے والے ایک معائدے کے تحت ترکی کے عالمی اور ثقافتی ورثہ سائٹس کو متعارف کروانے کے لیے ملک کے 81 صوبوں میں مستقل نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ٹی یو ٹی اے پی کے چیئر مین فکرت نے میڈیا کو انڑویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے باقی ملکوں کی طرح ترکی کی سیاحت کو بھی متاثر کیا ہے۔ بلدیہ نے نشاندہی کی ہے کہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد ترکی سیاحت کے شعبے میں سب ملکوں سے زیادہ ترقی حاصل کرنے والا ہے۔
عالمی ثقافتی ورثہ سا ئیٹس یو نیسکو کے تحت ترکی سیاحت کو فروغ دینے والے ممالک میں سے پہلے نمبر ہے۔
ٹی یو ٹی اے کے چیر مین کا کہنا ہے کہ ہم یونیسکو کے ذریعہ رجسٹرڈ اپنی تمام سائٹوں کو بہتر طریقے سے سب سے متعارف کروانا چاہتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نمائش کا اہتمام ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کیا جائے گا اور اس نمائش کے دائرہ کار میں تیار کردہ کتابچے زائرین کو بلا معاوضہ تقسیم کیے جائیں گے۔
چیر مین نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری نمائشیں آن لائن بھی دستیاب ہونگی۔ لوگوں کو انٹرنیٹ پر شوز دیکھنے اور ہماری عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس کو جاننے کا موقع ملے گا۔ ہم اپنی سائٹس کو غیر ملکی سیاحوں سے بہترین انداز میں متعارف کروائیں گے۔