ترکی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن گذشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد بڑھ گئی۔ گاڑیوں کی مجموعی رجسٹریشن میں سب سے بڑا شیئر 54 فیصد پسنجر کاروں کا رہا۔ 16.3 فیصد چھوٹے ٹرک اور 15 فیصد موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ٹریکٹرز کی رجسٹریشن 8 فیصد جبکہ بڑے ٹرکوں کی رجسٹریشن 3.6 فیصد رہی۔
کاروں میں سب سے زیادہ پیداوار فی یٹ کی رہی۔ کاروں کی مجموعی پیداوار میں فی یٹ کا شیئر 17.4 فیصد، رینالٹ 15.2 فیصد، واکس ویگن 7.8 فیصد اور ٹویوٹا کا 6.2 فیصد رہا۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق 6 لاکھ 63 ہزار 614 کاریں مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔ اس سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 9 لاکھ 53 ہزار 605 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گاڑیوں کی مجموعی رجسٹریشن میں 5 لاکھ 47 ہزار 37 کاریں رجسٹرڈ ہوئیں جس میں سے 50 فیصد گیسولین، 41.4 فیصد ڈیزل اور 5.4 فیصد ایل پی جی فیول استعمال کر رہی ہیں۔
الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن محض 0.3 فیصد رہی۔