turky-urdu-logo

ترکی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی بڑی مارکیٹوں پر نظر

ترکی کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی 2021 کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ ۔

پروفیشنل ہوٹل منیجرز ایسوسی ایشن ترکی کے سربراہ الکائے اکمجا نے کہا ، "ہم آئندہ سالوں کے لئے متبادل مارکیٹوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ہم ایسے منصوبے متعارف کروانا چایتے ہیں جو صرف چند مقامات سے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے سیاحوں کی توجہ ترکی مبذول کروائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اس سال ان کا سب سے بڑا چیلینج کورونا وبا کے دوران زیادہ سے زیادہ سیاحتی مقامات اور سہولیات کو کھلا رکھنا ہے ، الکائے نے کہا کہ وہ موسم سرما میں سیاحت کی سہولیات کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں تاکہ 2021 کا آغاز مکمل تیاری کے ساتھ کریں۔

بحیرہ روم کے سیاحتی ہوٹلائیرس ایسوسی ایشن کے سربراہ ایرکان یاچی نے کہا ، ” ایک شعبے کی حیثیت سے سیاحتی مارکیٹ میں تنوع کے حوالے سے نئی ریسرچ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کی سیاحت کی حکمت عملی میں دونوں مصنوعات اور مارکیٹ کے تنوع کو فروغ دیا جائے گا۔

ترک معیشت میں سیاحت کی کلیدی حیثیت کا تذکرہ کرتے ہوئے ، ایرکان یاچی نے کہا کہ اس سلسلے میں اس شعبے پر ان کا پورا پورا بھروسا ہے یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری واپس لوٹ کر آئے گی۔

Read Previous

اسٹاک مارکیٹ میں اتا ڑ چڑھاو کا مضبوط ترک معیشت سے کوئی تعلق نہیں، ترک وزیر

Read Next

پاکستان اور ترک وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک ملاقات

Leave a Reply