turky-urdu-logo

پاکستان اور ترک وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میلوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ترکی کے 97 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ترک صدر رجب طیب ایردوان کے واضح موقف کی تعریف بھی کی۔
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اسلام و فوبیا کے خلاف بیانیہ تعریف کے قابل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پشاور حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میلوت نے شاہ محمود قریشی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔

Read Previous

ترکی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی بڑی مارکیٹوں پر نظر

Read Next

فیفا کے صدر میں کورونا کی تشحیص

Leave a Reply