turky-urdu-logo

اسٹاک مارکیٹ میں اتا ڑ چڑھاو کا مضبوط ترک معیشت سے کوئی تعلق نہیں، ترک وزیر

ترکی کے  صنعت و ٹیکانولوجی کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ چند روز  سے اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والے  عدم استحکام کا ترک معیشت کی پیداواری طاقت اور صنعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مغربی  ترکی کے ساکریا میں کاروباری نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے مصطفی ورانک کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود  جنوری سے اگست تک  سرمایہ کاری کی طلب میں سالانہ بنیادوں پر تقریبا 30  فیصد  تک اضافہ ہوا ہے۔

انکامزید کہنا تھا کہ  پہلے 9 ماہ میں  10،802 صنعتی فرموں نے صنعتی رجسٹری سسٹم کے  اندر رجسٹر کیا ۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ورانک نے  کہا کہ ستمبر میں برآمدات میں 16 بلین ڈالر سے زیادہ کا ا ضافہ ہوا ہے جس نے اس مہینے کا ریکارڈ  توڑ دیا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  عالمی معیشت  کے دائرہ میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔

عالمی برانڈز اپنے پیداواری مراکز کو متنوع بنا رہے ہیں۔ علاقائی مراکز کے لیے ترکی ایک بہت ہی سنجیدہ متبادل ہے۔

Read Previous

ترکش سینٹرل بینک نے مہنگائی بڑھنے کا عندیہ دے دیا

Read Next

ترکی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی بڑی مارکیٹوں پر نظر

Leave a Reply