ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ترکیہ کا سخت رد عمل

ترکیہ نے ڈنمارک میں ترکیہ سفارتخانے اور ایک مسجد کے سامنے پولیس کے تحفظ میں   قرآن  مجید کو شہید کرنے کی اجازت دیے جانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی تمام تنبیہات کے باوجود سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں سر زد کیے جانے والے  "اس نفرت انگیز فعل” کو روکنے میں ناکامی، یورپ میں مذہبی عدم  رواداری اور  نفرت کو نام  نہاد  آزادی کے ماحول کا غلط  استعمال کرتے ہوئے  اسے خطرناک حد تک اچھالنا  انتہائی   سنگین اور پُر خدشات  ماحول   کے جنم لینے کا اشارہ دے رہا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطہ یورپ میں  لاکھوں انسانوں کی حساسیت کو زد پہنچانے والی  اس قسم کی  بیہودہ  حرکتوں کی اجازت دینا  امن و امان کے ماحول میں مل کر زندگی بسر کرنے کو خطرات سے دو چار کر رہا ہے اور   یہ چیز روزانہ یورپ کے کسی مقام پر  ظہور پذیر ہونے والے نسل پرست، غیر ملکی دشمنی اور اسلام مخالف حملوں  کو مزید اچھال رہی ہے۔

ہم یورپی   معاشرے کے ایک لازمی جزو مسلمانوں  کے جذبات کو مجروح کرنے  کے برخلاف رد عمل  کا مظاہرہ نہ کرنے  والی ریاستی انتظامیہ کو یاد دہانی  کراتے ہیں اور یہ جن کائناتی اقدار کا  دعوی کرتے ہیں  ان کو پاوں تلے روندھے جانے   پر خاموشی اختیار نہ کرنے  کی  اپیل کرتے ہیں۔

Read Previous

پاکستان: ترک سفیر مہمت بچاجی کی ترکیہ میں نیپال کے سفیرسے ملاقات

Read Next

ترکیہ میں نئے کریپٹو کرنسی انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

Leave a Reply