ترکیہ میں نئے کریپٹو کرنسی انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

کریپٹو کرنسی ایکسچینج میں حالیہ مسائل سے نمٹنے اور اس شعبے میں اعتماد بڑھانے کے لیے ترکیہ میں ایک نیا انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔

نئے کریپٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ، مانیٹرنگ، اور رپورٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ایمرا انانک نے میڈیا کو بتایا کہ کرپٹو انڈسٹری کی ترقی کے لیے شفافیت بہت ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم  نے یہ ادارہ بنایاہے تاکہ اس صنعت کی ترقی اور اس شعبے میں اعتماد کو بڑھانے کے لیے سرگرمیاں شروع کیں جا سکیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 2022 تک ترکیہ میں کریپٹو کرنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ متوقع کی گئی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ کریپٹو کرنسی میں  سرمایہ کاری کے لحاظ سے ترکیہ دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں سے ایک ہے۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مشرق بعید کے متعدد کریپٹو کرنسی ایکسچینجز ترکیہ میں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں انکا کہنا تھا کہ  ریگولیشن اور براہ راست ریگولیٹری اتھارٹی کی کمی کے باعث تکلیف دہ نتائج برآمد ہوئے ہیں جنکی روک تھام کے لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Read Previous

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ترکیہ کا سخت رد عمل

Read Next

وزیر خارجہ چاوش اوغلو کی مائیک پومپیو کی حالیہ کتاب پر تنقید

Leave a Reply