turky-urdu-logo

روس اور یوکرین جنگ میں ترکیہ کے کردار کو کتابی شکل دے دی گئی

24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ  میں ترکیہ کی طرف سے قیام امن کے لئے کی گئی کوششوں کو کتابی شکل دے دی گئی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ مواصلات کی شائع کردہ "قیام امن میں ترکیہ کا کردار: امن کے لئے کثیر الجہتی ڈپلومیسی” نامی کتاب میں بحران کے خاتمے اور علاقائی استحکام کی خاطر، صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت، ترکیہ کے اٹھائے گئے اقدامات کو جگہ دی گئی ہے۔

کتاب، "عالمی امن کے لئے  گلوبل قیادت”، "ترکیہ کا جنگ مخالف  طرزِ عمل”، "مذاکراتی راہداریوں کو کھُلا رکھنا” اور "انسانی اور منتظمانہ  ڈپلومیسی” نامی 4 ابواب پر مشتمل ہے۔

کتاب کے پہلے باب میں روس۔یوکرین جنگ کے پہلے دن سے، روسی اور یوکرینی فریقین کے ساتھ اور نیٹو اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں اور علاقائی کرداروں کے ساتھ ، صدر رجب طیب ایردوان کی بھاری ڈپلومیسی کو جگہ دی گئی ہے۔

کتاب میں صدر رجب طیب ایردوان کے سلوگنوں "دنیا 5 سے بڑی ہے "اور ” زیادہ پُر امن دنیا ممکن ہے” کی  روشنی میں عالمی سلامتی کی تعمیر میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

کتاب کے دوسرے باب میں جنگ کے سدّباب کے لئے ترکیہ کی کوششوں، یوکرین کی زمینی سالمیت اور فائر بندی کی اپیل کے لئے سفارتی اقدامات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

تیسرے باب میں جنگ کے دوران مذاکراتی راہداریاں کھُلی رکھنے کے لئے ترکیہ کی کوششوں  اور روس۔یوکرین جنگ میں ایک توازن  کے نقطہ نظر  سے ترکیہ کی پوزیشن کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

آخری باب میں ترکیہ کی انسانی محور کی حامل سفارتی طرزِ فکر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک شہری عناصر کے دفاع کے لئے ترکیہ کی حساسیت، یوکرین کو فراہم کی گئی انسانی امداد، جنگ زدہ علاقے میں انسانی راہداریوں کو کھُلا رکھنے کے لئے ترکیہ کی کوششوں اور اناج راہداری  کو کھولنے میں ترکیہ کے کردار پر بات کی گئی ہے۔

Read Previous

ترک ڈرون تیار کرنے والی فرم کے جنرل منیجر کو یوکرین کے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا

Read Next

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

Leave a Reply