turky-urdu-logo

ترک صدر کا 98 ویں یومِ ظفر کی تقریب سے خطاب

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ” 30 اگست کی فتح کے ساتھ پوری دنیا کے لئے ایک دفعہ پھر اعلان کر دیا گیا تھا کہ یہ زمین ہمارا ازلی و ابدی وطن ہے “۔
صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یومِ ظفر کی 98 ویں سالگرہ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں ترکی اور دنیا بھر میں مقیم ترک شہریوں کو 30 اگست یومِ ظفر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ “1919 میں ضلع سامسون میں غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک کی زیرِ قیادت جو جدو جہد آزادی شروع کی گئی وہ 30 اگست اعلیٰ فوجی کمانڈ میدان محاربے کے ساتھ حتمی اور پائیدار فتح پر منتج ہوئی۔30 اگست کی ظفر سے پوری دنیا کو ایک دفعہ پھر یہ بتا دیا گیا کہ یہ زمین ہمارا ازلی و ابدی وطن ہے۔ یہ فتح ایک ایسی ملت کی نشاۃ ثانیہ کا ، دوبارہ سے عروج کا اور تاریخ کے منظر نامے پر دوبارہ سے ظہور کا اعلان ہے کہ جسے تاریخ کے صفحات میں دفن کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس وقت بھی ترکی کو مشرقی بحرِ روم سے بے دخل کرنے کی کوششیں کرنے والےوہی غاصب ہیں جنہوں نے ایک صدی قبل ہمارے وطن پر قبضے کی کوشش کی تھی”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” جس طرح ہماری ملت نے اس کسمپرسی اور بے سروسامانی کی حالت میں جدوجہدِ آزادی کو فتح سے ہمکنار کیا تھا اسی طرح آج بھی اپنے نیلے وطن میں سیور سمجھوتے کی حرص کے ساتھ کئے جانے والے حملوں کو بیکار ثابت کر نے میں ایک لمحے کا تردد نہیں کرے گی۔اس معاملے میں ہمارے عزم اور ظفر پر یقین کامل کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہی وہ سوچ ہے کہ جس کے ساتھ میں جمہوریہ ترکی کے بانی ، عظیم محاربے کے کمانڈر غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور ان کے ساتھیوں کو احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ ایک ہزار سال سے اس وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نثار کرنے والے تمام شہداء کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کا اور غازیوں کے لئے صحت و تندرستی کا طلبگار ہوں۔ آپ سب کو 30 اگست یومِ ظفر مبارک ہو”۔

Read Previous

بچوں کو سکولوں میں جانے کے لیے مجبور نہیں کیا جاے گا

Read Next

انس میناریلی مدرسہ؛ سیاحوں کے لیے تاریح کے سفر کا موقع

Leave a Reply