turky-urdu-logo

ترک صدر نے ترکی اور عالم اسلام کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر مبارکباد پیش کی

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر  محفل میلاد میں شرکت کی۔

صدر نے اپنے ٹویٹر  اکاونٹ پر  تقریب کی ایک وڈیو شئیر کی جس میں  وہ شاعر علی الوی قلوجو کی شاعری پڑھ رہے ہیں اور پیغمبر اسلام سےعقیدت اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

صدر نے  ترکی اور عالم اسلام کے لیے جاری  پیغام میں لکھا کہ "اس مبارک دن پر خدا کی رحمت ہم پر نازل ہو۔ "

ترکی کی  وزارت مذہبی امور کے سربراہ علی ارباس نے ایک پیغام جاری کیا جس میں تمام شہریوں کو عید میلاد نبوی کی  مبارکباد پیش کی گئی ۔

ترکی کے نائب صدر فوات اوکتے نے بھی ٹویٹر پر ترک قوم اور عالم اسلام کو  ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک اور پوری انسانیت پر اپنی رحمت نازل کرے۔”

Read Previous

نائیجیرین فٹ بالر نے سودی کلب سے علیحدگی اختیار کر لی

Read Next

ترکی کے تیراک ایمری سکی نے بین الاقوامی مقابلے میں یورپین ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply