2020 میں ترکی کی آبادی 8 کروڑ 36 لاکھ نفوس تک پہنچ گئی ہے۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال ترک آبادی میں 4 لاکھ 59 ہزار 365 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی آبادی میں مردوں کی تعداد 4 کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار 985 جبکہ خواتین 4 کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار 377 ہیں۔ آبادی میں مردوں کا تناسب 50.1 اور خواتین کا تناسب 49.9 فیصد ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق 2020 میں آبادی 0.55 فیصد کی شرح سے بڑھی جبکہ 2019 میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.39 فیصد تھی۔
Tags: ترکی