turky-urdu-logo

ترکی میں یومیہ کورونا وائرس کیسیز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہ گئی

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، ترکی میں لگاتار دوسرے دن بھی ایک ہزار سے کم نئے کویڈ 19 انفیکشن کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

وزیر صحت فرحتین کوکا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسیز کی تعداد سے زیادہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب ہم اقدامات کو زیادہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

کوکا کا کہنا تھا کہ ہم نے مالٹیا، ٹربزون، کلیس ، ہلوفا، بیبرٹ اور اردھان میں پچھلے تین دنوں  سے نمونیا کے کوئی نئے کیسز نہیں دیکھے۔

جون میں زندگی کے معمول پر شروع ہونے کے بعد سے ہی ترکی میں نئی کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہےجس میں روزانہ کے کیسز کی تعداد تقریبا 1ہزار کے قریب ہے۔

نئے کیسز یا نوبل کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اب تک کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا  بلکہ دوسری طرف ہزاروں لوگ صحت یاب ہورہے ہیں۔

کورونا وائرس نے گذشتہ دسمبر چین میں شروع ہونے کے بعد سے 188 ممالک اور خطوں میں 570،000 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز ہونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 13 ملین سے زیادہ کویڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ ، برازیل ، روس اور ہندوستان اسوقت دنیا کے بد ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

برطانیہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے،برطانوی وزیر

Read Next

ترک قوم نے اسلام کا پرچم سرنگوں کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، اردوان

Leave a Reply