turky-urdu-logo

برطانیہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے،برطانوی وزیر

برطانیہ کے ایک وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ شکست خوردہ بغاوت کی چوتھی برسی کے موقع پر ترکی کے ساتھ اظہار یکہجہتی کرتا ہے۔

یورپی ہمسایہ اور امریکہ کے وزیر وینڈی مورٹن نے ٹویٹر پر لکھا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے چار سال بعد برطانیہ ترکی اور جمہوریت کے حمایت میں ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے بغاوت کی کوششوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا۔

فیٹ اللہ دہشت گرد تنظیم ایف ای ٹی او اور اس کے امریکہ میں مقیم رہنماء فیت اللہ گلین پر شکست خوردہ بغاوت کے شروع کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے 15 جولائی 2016 کو 251 افراد شہید اور قریب 2،200 زخمی ہوئے تھے۔

انقرہ نے ایف ای ٹی او پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ ترک اداروں خصوصا فوج ، پولیس اور عدلیہ میں شعمولیت کے ذریعے ریاست کا تختہ الٹنے کے لیے ایک طویل عرصے سے چل رہی مہم کے پیچھے ہے۔

برطانیہ ان پہلے ممالک میں سے ایک  ہے جنہوں نے بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی کے ساتھ اظہار یکہجہتی کی۔

Read Previous

صحافی یونین کا اسرائیل میں انادولو ایجنسی کے نمائندے کو حراست میں لینے کی مذمت

Read Next

ترکی میں یومیہ کورونا وائرس کیسیز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہ گئی

Leave a Reply