صدر رجب طیب اردوان نے فیتو دہشتگرد تنظیم کی بغاوت کی ناکام کوشش کی 4 سالہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو ترک عوام کو دوبارہ قید کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
اس تاریک رات 251 شہدا کے خون سے ترکی کی بنیادوں میں آزادی کی ایک نئی روح پھونکی گئی جن کی مغفرت کےلیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کی رات آزادی کی متوالی ترک عوام نے خود کو دوبارہ سے غلامی کی زنجیروں میں مقید کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیا میں ایک فرد ملت کے طور پر اس عظیم قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں، 15 جولائی کو عوامی امنگوں کو غصب کرنے کی کوشش کی گئی جس کے ذمے داروں کے عزائم پر غیور اور بہادر قوم نے پانی پھر دیا۔
صدر نے کہا کہ وطن عزیز میں اسلام کے پرچم کو سرنگوں کرنے اور قومی ارادوں کو پیروں تلے کچلنے کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے گئے، اور اس قوم کے فرد واحد نے یہ ثابت کر دکھایا کہ اذان محمدی ،آزادی اور اپنے مستبقل کا دفاع اسے کیسے کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک قوم کےلیے کہنے اور کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔