ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ مردین میں ایک بزنس مین نے اپنے دوست سے گاڑی میں ملاقات کے دوران صرف پانچ منٹ کے لئے چہرے سے ماسک اتارا اور وہ وائرس کا شکار ہو گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ہر شحص کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہر حال میں چہرے کے ماسک کی پابندی کرنے پر زور دیا۔
ایکریم سومر نے انادولو ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا۔“میں تین ماہ سے اپنے گھر میں ہوں ۔اور ایک دن مخص چند منٹ کے لیے اپنے دوست سے ملاقات کے لیے گاڑی میں بیٹھا اور مجھے وائرس نےآ لیا۔
سومر نے مزید کہا کہ انہیں وائرس اپنے دوست سے لگا اور پھر ان دونوں نے اپنا علاج کروایا۔
56 سالہ سمر تیز بخار میں مبتلا اسپتال پہنچے کتو ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیااور انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ وہ 10 دن تک اسپتال میں رہے ، اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں فارغ کردیا گیا۔
سومر نے اناڈولو ایجنسی کو بتایا کہ وہ علاج اور قرنطینہ کے دوران اپنے گھر والوں سے صرف فون پر ہی بات کرسکتے تھے۔
“میں دس دن اسپتال میں رہا۔ پہلے ہفتے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہا۔ میں نے 20 دن تک اپنے بچوں کو نہیں دیکھا” سومر نے بتایا
انہوں نے کہا ، “میری پریشانی کی اہم وجہ یہ تھی کہ کہیں میں نے کسی اور کو تو وائرس ٹرانسفر نہیں کیا ۔ میں اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی انفیکشن ہونے کے امکان سے ڈرا ہو تھا۔”اور جب گھر کے دیگر افراد کا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تو مجھے سکون ملا۔
سومر نے کہا کہ مارڈین ان صوبوں میں شامل ہے جہاں حال ہی میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سب سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی۔