ترکی کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ستمبر میں پیداواری صلاحیت 74.6 فیصد رہی۔
ترکش سینٹرل بینک کے مطابق صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت کی شرح میں ایک ماہ کے دوران 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترکش سینٹرل بینک ہر ماہ تمام صنعتوں کی پیداواری صلاحیت کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔
ستمبر میں 1741 صنعتی اداروں نے ترکش سینٹرل بینک کو بتایا کہ ان کی پیداواری صلاحیت 74.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
چھ بڑے صنعتی گروپس کپیسٹی یوٹیلائزیشن ریٹ 76 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ جلد خراب ہونے والی اشیا تیار کرنے والے صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت 71 فیصد رہی۔
ستمبر میں سب سے زیادہ کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات تیار کرنے والی انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت 83.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم پیداواری صلاحیت چمڑے کی انڈسٹری کی 60.4 فیصد رہی۔
Tags: ترک معیشت