تاریخی ڈرامہ سیریز ار طغرل غازی میں عبدالرحمٰن آلپ کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جلا ل آل کے دادا محمد آل انتقال کر گئے۔
جلال آل عرف عبد الرحمٰن آلپ جو ڈرامہ سیریز ار طغرل غازی میں سیلمان شاہ کے محافظِ اعلیٰ اور ایر طغرل کے قریبی ساتھی کا کردار ادا کررہے تھے انہوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنے دادا کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے دادا کے انتقال کی خبر دی ۔
ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان بھر میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔اسکا ہر کردار پاکستانی عوام کے دلوں میں خاص جگہ بنا چکا ہے۔
اس افسوس ناک خبر نے ارطغرل غازی ڈرامہ پسند کرنے والوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔