اقوام متحدہ کے سالانہ بجٹ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترکی یورپی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ فنڈز فراہم کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے پہلے چھ ماہ میں ترکی اب تک اقوام متحدہ کو چار کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ دے چکا ہے۔ اس سال کے لئے اقوام متحدہ کے بجٹ کا حجم تین ارب 8 کروڑ ڈالر ہے۔
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مقابلے میں بھی ترکی اقوام متحدہ کو فنڈز فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔
جی 20 ممالک میں شامل چار بڑے ملکوں میکسیکو، ارجنٹینا، بھارت اور انڈونیشیا کے مقابلے میں بھی ترکی فنڈنگ فراہم کرنے والوں ممالک میں سرفہرست ہے۔
واضح رہے اقوام متحدہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں عمل میں آیا۔ ابتدا میں اس کے ممبرز کی تعداد 51 تھی جو اب 193 تک پہنچ گئی ہے۔
Tags: ترکی