8 ماہ میں ترکی نے مشینری کی برآمدات سے 10 ارب ڈالر کما لیے

ترکی نے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 10.4 ارب ڈالر کی مشینری ایکسپورٹ کی۔

گذشتہ سال کے مقابلے میں مشینری کی برآمدات میں 10.6 فیصد کمی آئی ہے۔

ٹرکش مشینری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوتلو کراویلی اولو نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لاک ڈاوٗن اور معاشی کساد بازاری سے جنوری سے جون کے دوران مشینری کی عالمی تجارت میں 19 فیصد کمی آئی لیکن ترکی کی ایکسپورٹس کو خاص نقصان نہیں پہنچا۔

اس سال کے آخر تک مشینری کی عالمی تجارت 500 ارب ڈالر رہے گی جو توقعات سے انتہائی کم ہے لیکن ترک مشینری سیکٹر اپنے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

اگست میں ترکی نے 1.3 ارب ڈالر مالیت کی مشینری برآمد کی۔ جرمنی، امریکہ، برطانیہ، اٹلی اور فرانس ترک مشینری کے بڑے خریدار رہے۔

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ترکی کی مجموعی برآمدات کا حجم 102.5 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 12.8 فیصد کم ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ارجنٹائن کے مڈ فیلڈر لوکاس بیلجیا ترکش سپر لیگ کے کلب فاتح کارومرک میں شامل

Read Next

کورونا وائرس کے دوران سکول بچوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ

Leave a Reply