turky-urdu-logo

کورونا وائرس کے دوران سکول بچوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کے دوران سکول بچوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے۔

ترکی کے کورونا وائرس سائنس بورڈ کے ایک ممبر نے بھی ماہرین کی بات کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس کے دوران سکول بچوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہیں۔

ترکی میں 21 ستمبر کو سکول دوبارہ کھلنے جارہے تھے مگر کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے وزارت تعلیم نے 21 ستمبر کو سکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کو ملتوی کر دیا۔

وزارت تعلیم نےکنڈر گارڈن کو دوبارہ کھولنے کی اجازت پر نظر ثانی کی ہے۔ اسکے علاوہ  ابتدائی سکولوں کے پہلے گریڈ کے بچوں کو  ہفتے میں کچھ دن آنے کی ترغیب دی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ  یہ فیصلہ بچوں کو تعلیم کی اصل روح سے واقف کروانے کے لیے مفید ہے جو وہ آن لائن کلاسز سے نہیں سیکھ سکتے۔

مگر دوسری طرف وزارت کے اس فیصلے  نے والدین کو اس فکر میں مبتلا کر  دیا ہے کہ کیا بچوں کے لیے ان حالات میں سکول جانا واقعی محفوظ ہے۔

بورڈ ممبر اور پروفیسر ڈاکٹر آتش کا کہنا ہے کہ والدین کی فکر جائز ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کے  بچے سکول میں کورونا وائرس کے خطرے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ کیونکہ سکول جانے والے بچوں کا خیال صرف   والد ین ہی نہیں بلکہ اساتذہ بھی رکھیں گے۔

ڈاکٹر آتش کا کہنا تھا کہ  اگر ہم احتیاطی تدابیر کے مطابق اپنے بچوں کو سکول  بھیجیں اور سکولوں  میں بچوں کی تعداد کومحدود رکھا جائے تو کورونا وائرس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر آ تش کا مزید کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاو کی اصل وجہ ماسک نہ پہنا ہے ۔ اس وبا کے خلاف ماسک واحد موثر احتیاط ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کے اعداد و شمار  پر گہری نظر ڈالنے سے پتا لگتا ہے کہ زیادہ تر انفیکشن ایسے مقامات پر پائے جاتے ہیں جہاں لوگ اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہوتے ہیں۔

اگر ہم ماسک پہننے پر توجہ دیتے ہیں اور معاشرتی دوری برقرار رکھتے ہیں تو اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Read Previous

8 ماہ میں ترکی نے مشینری کی برآمدات سے 10 ارب ڈالر کما لیے

Read Next

ترکش سپر لیگ میں چیمپین استنبول کلب پاسکشیر کو ہار کا سامنا

Leave a Reply