جنوبی صوبہ گزیانتیپ میں منعقد ہونے والا ترکی کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے شائیقین نے ایونٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھا۔
اس فیسٹیول میں ہوائی جہاز ، ہیلی کاپٹر ، سیمینارز اور ایونٹ جیسی سر گرمیاں شامل ہیں۔
سالانہ ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بائیو ٹیکنالوجی جدت ، زراعت ، ماحولیات اور توانائی ، نقل و حمل ، تعکیم ، ہیلی کاپٹر ڈیزائن اور جیٹ انجین ڈیزائن سمیت تقریبا دو درجن زمروں میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلہ جیتنے والوں کو 3 ملین لیرا مالیت کے ایورڈز دیئے گئے۔
ٹیکنالوجی اور ایرواسپیس ایونٹ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ، وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
84 ممالک سے 100،000 سے زیادہ نوجوانوں اور 20،000 سے زیادہ ٹیموں نے ٹیکنوفیسٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔
پچھلے سال استنبول میں 1.7 ملین سے زیادہ افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔