turky-urdu-logo

افغان رہنما عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد کے سربراہ عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوہا میں مذاکرات جاری ہیں تاہم ان میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں آ سکا ہے۔

طالبان کا مطالبہ ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اس معاہدے کے تحت ہوں گے جو امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پایا ہے۔

افغان حکومت کا موقف ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور معاہدے میں افغان حکومت شامل نہیں تھی اس لئے اس معاہدے کے تحت مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

دونوں فریقین اپنے اپنے موقف اور مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو بالکل تیار نہیں ہیں جس کے باعث مذاکرات میں دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی کوئی بریک تھرو نہیں آیا

Read Previous

پاکستان کا آذربائیجان کی حمایت کا اعلان، آرمینیا کو حملے بند کرنے کا مطالبہ

Read Next

ترکی کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا

Leave a Reply