![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2020/09/ik-unga.jpg)
آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے پر پاکستان نے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آرمینیا کو جنگ بندی کا کہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو آذربائیجان کے نیگورنو کاراباخ کے علاقے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
آرمینیا کی فوج کا آذربائیجان کے دیہات ترتر، آغدم، فزولی اور جبریل پر حملہ ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک اقدام ہے۔
آرمینیا کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم خطے کی سیکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان نے آرمینیا سے آذربائیجان پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے دفاعی موقف کی حمایت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں اپنے آذربائیجان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیگورنو کاراباخ پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی ان قرار دادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں آرمینیا کو یہ علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
![](https://turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2020/09/Pak-with-Azar-566x1024.jpeg)