fbpx

ترکی نے بین الاقوامی سکالرشپس کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

ترکی نے 2021 کے لئے تعلیم کے شعبے کے بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

ترک یونیورسٹیز میں بیرون ملک مقیم ترکوں اور دیگر طالب علموں کے لئے بین الاقوامی اسکالر شپس پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار سے دنیا بھر میں طالب علم اسکالر شپس کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ اسکالر شپس ترکی کی تمام بڑی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے کھولی گئی ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ریسرچ اور مختلف لینگویجز میں اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترکی کی تمام یونیورسٹیز میں اسکالر شپس حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں

www.turkiyeburslari.gov

پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

ان اسکالرشپس کا مقصد مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیڈرز کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے تاکہ ترکی اور مختلف ملکوں کی کمیونٹیز کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات پیدا ہوں۔

ترکی میں اسکالر شپس کا یہ پروگرام 2010 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ بیرون ممالک میں مقیم ترکوں اور دیگر کمیونٹیز کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو۔

پچھلا پڑھیں

متحدہ عرب امارات ترکی کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے، وزیر خارجہ یو اے ای

اگلا پڑھیں

ترکی نے 5 کروڑ کورونا وائرس ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے