turky-urdu-logo

ترکی نے 5 کروڑ کورونا وائرس ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

ترکی نے کورونا وائرس کی پانچ کروڑ ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی۔ سائنس کمیٹی نے کہا ہے کہ چین سے کورونا وائرس کی 30 لاکھ ویکسین آ چکی ہیں باقی ویکسین کی خریداری کے لئے معاہدے طے پا چکے ہیں۔

ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ کمیٹی نے تین کروڑ ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید 45 لاکھ ویکسین خریدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور برطانیہ سے بھی ویکسین کی خریداری کے لئے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والی ویکسین کے لیباٹری اور کلینیکل ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں اور وائرس کے خلاف ویکسین کے رزلٹس حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 10 ہزار رضاکاروں پر ویکسین کے تجربات کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی پیچیدگی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ ہر شخص کو ویکسین دو بار لگائی جائے گی۔ پہلی ڈوز کے 28 دن بعد دوسری ویکسین لگائی جائے گی۔

Read Previous

ترکی نے بین الاقوامی سکالرشپس کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

Read Next

ترک اور یونانی وزرائے خارجہ آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے

Leave a Reply