turky-urdu-logo

ترک اور یونانی وزرائے خارجہ آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ایک اہم ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے کہا کہ یونان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے امکانات موجود ہیں۔ یونانی وزیر خارجہ نیکوس دیندیاس میرے اچھے دوست ہیں اور آئندہ ہفتے ان کے ساتھ ملاقات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کا نیا سفر شروع کرنا چاہتا ہے۔

اس سال یورپین یونین کی صدارت پرتگال کے پاس آ گئی ہے۔ پرتگالی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میلوت چاوش اوغلو نے کہا کہ پرتگال اب یورپین یونین کا صدر ہے لہذا یہ ترکی کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ یورپین یونین میں اپنے مقدمے کو بہتر انداز میں پیش کر سکے کیونکہ یورپین یونین اور ترکی کے درمیان جاری تنازعات میں پرتگال کی پالیسی متوازن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی یورپین بلاک کے ساتھ مہاجرین کے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہے اور جن معاملات میں اختلافات ہیں انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

میلوت چاوش اوغلو نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ بحران اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپین یونین نے کسٹمز یونین کے معاہدے پر نظرثانی کرنے اور ویزہ فری انٹری کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ یورپین بلاک اپنے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ ان پر بات چیت کو آگے بڑھائے۔

Read Previous

ترکی نے 5 کروڑ کورونا وائرس ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

Read Next

ترک سیٹلائٹ5A آج امریکہ سے خلا میں چھوڑدیا گیا

Leave a Reply