turky-urdu-logo

ترکی : 2019-20 اخروٹ کی برامد کا بہترین سال

 اخروٹ کی برامد کے لخاظ سے ترکی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔بخیرہ اسود  اخروٹ اور مصنوعات ایسوی ایشن برا ئے تاجران  کے اعداووشمار کے مطابق  ستمبر 2019  سے اگست 2020  تک ترکی تین لاکھ سیتیس ہزار  ٹن اخروٹ برامد  کرنے میں کا میاب رہا۔

پچاس ہفتوں کے عرصے میں اخروٹ کی برامد سے   2.27  بلین ڈالرز آمدنی ہو ئی ۔ 2018-19  میں ترکی نے تقریبا دو لاکھ ستر ہزار  ٹن  اخروٹ  برامد کیے  جس سے کل آمدنی  1.8 بلین ڈالرز  ہوئی۔ جبکہ سنہ 2017-18  میں برامدی حجم لگ بھگ دو لاکھ چوراسی ہزار  رہا  اور  آمدنی 1.7  بلین ڈالرز۔

 میوہ جات کی پروسیسنگ کے لیے یورپی یونین  کی مضبوط صعنت  کی وجہ سے  اخروٹ کی برامد کا مرکز  فلحال یورپی یونین ہے ۔ لیکن ترکی انڈیا، روس، میکسیکو اور برازیل سمیت بڑی عالمی منڈیوں تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔

 اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مطابق اخروٹ کی عالمی پیداوار کا  تقریبا  70 فیصد  ترکی میں اگایا جاتا ہے علاوہ ازیں کل برامد کا 82 فیصد ترکی برامد کرتا ہے۔ ترکی کے بعد  سب سے زیادہ اخروٹ کی پیداوار اور برامد کرنے والا ملک اٹلی ہے۔

Read Previous

مودی کی مسلم اور کشمیر دشمن پالیسی

Read Next

ملک کے بڑے شہروں کو شوروغل سے محفوظ رکھنے کے لیے ترکی کا اہم قدم

Leave a Reply