turky-urdu-logo

ترکی کے کافی ہاوس میں ڈیجیٹل گیمز ٹیبل متعارف

ترکی کے کافی ہاوس میں ڈیجیٹل گیمز ٹیبل  متعارف کروا دیا گیا۔

کافی ہاوسزترکی میں لاکھوں مردوں کے لیے مشہور ہینگ آوٹ پوائنٹس ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کےباعث  ترکی میں باقی کاروباروں کی طرح کافی ہاوس  بھی بند کر دیے گئے تھے مگر جون میں حالات میں بہتری آنےکے بعد کافی ہاوس کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

سماجی دوری کا خیال رکھنے کے  باعث کافی ہاوس میں  بورڈ گیمز پر پابندی لگادی گئی تھی جسکی وجہ سے  وہاں آنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی واقعہ ہو رہی تھی۔

مغربی صوبہ دینیزلی کے ایک  آئی ٹی سپیشلیسٹ نے ایک ایسا ڈیجیٹل بورڈ ایجادکیا جس کی مدد سے لوگ آپس میں سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے گیمز کھیل سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل گیمز ٹیبل میں ٹچ سکرین کی مدد سے آپ  بورڈ گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل ٹیبل کا نام  سوزی رکھا گیا ہے جو چار لوگوں کو ایک ساتھ  بورڈ گیمز  کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

انٹرنیٹ کنیکشن کی مدد سے ، کھلاڑی دور سے کھیل کے  میز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

کوکر نے اب تک ایک آئی ٹی کمپنی کی مدد سے تین ٹیبل بنائیں ہیں اور جلد ہی بڑے پیمانے پر  زیادہ ٹیبل بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا  ہے کہ اس ڈیجیٹل ٹیبل کی وجہ سے لوگ دوبارہ کافی ہاوس میں آنا شروع ہوجائیں گے۔

Read Previous

ترکی کی سیاحتی دارلحکومت اناطولیا میں موجود کاس ،اسکوبا ڈائیوینگ ٹوریزم کے لیے ایک نمایاں مقام

Read Next

اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیےکردار ادا کرے ؛ عمران خان

Leave a Reply