اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیےکردار ادا کرے ؛ عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ۔ خطاب میں عمران خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے ۔ عمران خان نے دنیا بھر کی توجہ ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی غیر جانبدار طریقے سے تحقیقات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ستر دہائیوں سے بھارت جموں کشمیر پر قابض ہے اور بار بار اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی تو پاکستانی قوم اس کا بھر پور جواب دے گی، ہم نے عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن سمیت دیگر اشتعال انگیزی کارروائیوں سے آگاہ رکھا ہے، پاکستان کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیوں کے باوجود ضبط کا مظاہرہ کررہا ہے
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے نسل درنسل اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، مقبوضہ علاقے کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جنگی جرم ہے، اس ظالمانہ مہم کا مقصد آر ایس ایس ، بی جے پی کے جموں و کشمیر کے خود ساختہ حتمی حل کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

Read Previous

ترکی کے کافی ہاوس میں ڈیجیٹل گیمز ٹیبل متعارف

Read Next

ترکی کا مستقبل اس کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply