turky-urdu-logo

ترکی کا مستقبل اس کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے، صدر ایردوان

صدرطیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا مستقبل اس کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ وہ گیزین تیب میں سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش ٹیکنو فیسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس نمائش میں ترکی کے ایک لاکھ سے زائد نوجوان طالب علم اپنی اپنی ایجادات کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں۔ اس نمائش میں اسپیس سائنس سے لے کر جدید ٹیکنالوجی کے مختلف ایجادات کو پیش کیا جا رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 2023 کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ترکی کے نوجوان 2053 اور 2071 کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکنو فیسٹ کے نام سے ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جہاں نوجوان طالب علم ایئر اسپیس سے ٹیکنالوجی تک اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک زرخیز زہن کی مرہون منت ہوتی ہے اور ترکی کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ملک کو سائنس و ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ سال پہلے تک ایوی ایشن میں ترکی کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن آج ترکی مقامی طور پر ڈرون طیارے تیار کر رہا ہے جن کو دنیا بھی ایک حیران کن ترقی مان رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی جلد ہی اڑنے والی کار کی کمرشل پروڈکشن شروع کر دے گا جس سے آٹو موبائل انڈسٹری میں انقلاب آ جائے گا۔

ترکی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی نمائش ٹیکنو فیسٹ چار روز جاری رہے گی۔

Read Previous

اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیےکردار ادا کرے ؛ عمران خان

Read Next

ترک معیشت ترقی کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply