turky-urdu-logo

ترکی کی سیاحتی دارلحکومت اناطولیا میں موجود کاس ،اسکوبا ڈائیوینگ ٹوریزم کے لیے ایک نمایاں مقام

ترکی کی سیاحتی دارلحکومت اناطولیا  میں موجود کاس کا  اسکوبا ڈائیوینگ مقام ٹوریزم کے لیے ایک نمایاں مقام ہے۔

سیاحت کے اس مقام میں جدید دور کے   بہت سارے تباہ ہوئے ہوئے جہاذ کے ڈھانچے موجود ہیں جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

یہاں  ورلڈ وار 2  کے اطالوی جنگی طیارے کا ملبہ جو جزیرے میس میں ایک برطانوی اڈے پر بمباری کے دوران گرایا گیا تھا موجود ہے اسکے علاوہ   3300 سال پرانے یولوبورن جہاز کے ملبے کی نقل  اور سی 47 فوجی کارگو  طیارے کا ملبہ  بھی موجود ہے   جو مداحوں کی توجہ کا باعث بنتا  ہے۔

غوطہ خور لگ بھگ چالیس مختلف مقامات پر غوطہ  خوری کر سکتے ہیں۔ اسکوبا ڈائیوینگ کے اس مقام پر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سماجی دوری کا خیال بھی رکھا جاتا ہے۔

کاس کے ضلعی گورنر شابان اردہ نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ڈائیوینگ کے 18 سکول موجود ہیں جہاں ہر سال تقریبا 100،000 سیاح ٹرینیگ لینے آتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسکوبہ ڈائیوینگ کے لیے کاس کا انتخاب کرنے والے  غوطہ خوروں کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہوتا ہے۔

Read Previous

ترک معروف ڈیزائینر یلدرم میروک نے اپنے کیئریر کا اختتام کر دیا

Read Next

ترکی کے کافی ہاوس میں ڈیجیٹل گیمز ٹیبل متعارف

Leave a Reply