
ترکی کے ایک نامور فیشن ڈیزائینر یلدرم میروک نے اپنے کیئریر کا اختتام آخری فیشن شو میں حصہ لے کر کیا۔
فیشن شو کا انعقاد استنبول کے زیتن برنو ضلع کے فیشےخانے میں کیا گیااور اس میں اہو یاتو ، آرزوم اونان ، عذرا اکن ، چالے شکیل، ایجے گرسیل ، گونے موسئیفا ، اور توبہ اوزائےسمیت متعدد ترک ستاروں نے شرکت کی۔
ترک اداکارہ ترکان شورائے کے پوڈیم جانے کے بعد الوداعی تقریر کے سے خطاب کے دوران یلدرم اپنے آنسوؤں کو روک نا سکے جس کی ایک وجہ فیشن کے شعبے میں اس تقریب کو ساٹھ سال مکمل ہو گئے تھے۔
اداکارہ ترکان شورائے نے کہا کہ "یلدرم فیشن کی دنیا کے لیے ایک اہم سرمایہ تھے آج کی رات بہت اداس ہے”
"یلدرم میروک جوبلی” کلیکشن جو ڈیزاینر نے 1960 کی دہائی سے لے کر آج تک ڈیزائن کیے جن میں 1،000 سے زیاد ہ لباس شامل ہیں 200 ماڈلز نے نمائش کے لیے پیش کیے۔ اس کلیکشن میں استعمال ہونے والے کپڑا ، مواد اور دیگر اشیا جس کی مالیت 15 ملین ترکش لیرا ہے دنیا کے مشہور برانڈز نے تیار کردہ ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران ، یلدرم میروک نے برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل جیسے ممالک میں اپنی کلیکشن کی نمائش کی۔ انہوں نے ترکی میں بھی نمائشیں منعقد کیں اور خیراتی اداروں کو ، خاص طور پر تعلیمی ادراوں کو نمائش سے اکٹھا ہونے والی ساری رقم عطیہ کر دی۔