turky-urdu-logo

ترکی: مالی سال 2020 میں 50 ارب ڈالر تجارتی خسارہ

مالی سال 2020 میں ترکی کو بیرونی تجارت میں 50 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ترکی کی برآمدات میں 6.3 فیصد کمی آئی۔ ترکی نے مختلف ممالک کو 169.3 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔ دوسری طرف امپورٹس 4.3 فیصد بڑھ کر 219.4 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جس سے ترکی کا تجارتی خسارہ 50 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال 2020 میں صنعتی شعبے کی برآمدی کارکردگی اطمینان بخش رہی اور مجموعی برآمدات میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کا شیئر 94.3 فیصد رہا۔

جرمنی ترکی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔ سال 2020 میں ترکی نے 16 ارب ڈالر کی مصنوعات جرمنی کو فروخت کیں اور دوسری طرف جرمنی سے 21.7 ارب ڈالر کی اشیا خریدیں۔

یورپین یونین کے ساتھ ترکی کی تجارت میں 8.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ترکی نے یورپی بلاک کو 70 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔ لیکن دوسری طرف یورپین یونین نے ترکی کو 73.27 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں جو 2019 کے مقابلے میں 8 فیصد زائد تھیں۔

ترکی سے ہائی ٹیک مصنوعات کی ایکسپورٹس کا شیئر 3.4 فیصد رہا جو 2019 میں ساڑھے تین فیصد تھا۔

مالی سال 2020 کے آخری مہینے دسمبر میں ترکی کی ایکسپورٹس 17.85 ارب ڈالر تھیں جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فیصد زائد رہیں۔ دوسری طرف امپورٹس 22.38 ارب ڈالر رہیں جو 11.6 فیصد زائد تھیں۔

اس طرح دسمبر میں ترکی وک 4.53 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا تھا۔

Read Previous

ترکی، سال 2020 میں استبول کی فضائی آلودگی کی شرح میں 10 فیصد کمی

Read Next

آذربائیجان اور آرمینیا میں قیدیوں کا تبادلہ

Leave a Reply