turky-urdu-logo

آذربائیجان اور آرمینیا میں قیدیوں کا تبادلہ

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نیگورنو کاراباخ میں متعین روسی امن فوج کے کمانڈر رستم مرادوف نے میڈیا کو بتایا کہ ایک آذربائیجانی اور 5 آرمینیا کے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی جس میں آذربائیجان کے 2,855 فوجی شہید ہو گئے تھے۔

دوسری طرف آرمینیا کے 5 ہزار سے زائد فوجی اس جنگ میں مارے گئے تھے۔ 44 روز تک جنگ جاری رہنے کے بعد آرمینیا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے روس کی ثالثی میں ایک معاہدہ کیا جس کے تحت کاراباخ کا علاقہ آذربائیجان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

نیگورنو کاراباخ پر آرمینیا نے 1991 میں قبضہ کر لیا تھا اور حالیہ جنگ میں آذربائیجان نے اس علاقے کو آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔

اس وقت کاراباخ میں روس اور ترکی کے امن فوجی دستے متعین ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مدت ختم ہونے تک وہیں تعینات رہیں گے۔

Read Previous

ترکی: مالی سال 2020 میں 50 ارب ڈالر تجارتی خسارہ

Read Next

مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے، ترک قومی سلامتی کونسل

Leave a Reply