turky-urdu-logo

مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے، ترک قومی سلامتی کونسل

ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم، آئیجن اور ترک قبرص میں اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

قومی سلامی کونسل کا اہم اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں ہوا جس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامی کونسل نے اپنے اعلامیئے  میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ترکی اپنی سمندری حدود کا تحفظ کرے گا اور اپنی سمندری حدود میں موجود قدرتی وسائل کو ہر صورت بروئے کار لائے گا۔

کونسل نے افریقہ میں مسلح حملوں میں اضافے اور صومالیہ میں خانہ جنگی پر گہری تشویش ظاہر کی۔

کونسل نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم اور آئیجن کے سمندری حقوق پر تمام معاملات کو سفارتی اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن اسے ترکی کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترکی خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

ترکی نے اپنے جنوبی سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے گروپوں کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کو اندرون اور بیرون ممالک میں کئے جانے والے آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی جو دہشت گردوں کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔

کونسل نے داعش، کُرد دہشت گرد تنظیموں، فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن اور داعش کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Read Previous

آذربائیجان اور آرمینیا میں قیدیوں کا تبادلہ

Read Next

ترکی، پاکستان، ایران کو افغان امن مذاکرات میں شامل کیا جائے، افغان پارلیمنٹرین

Leave a Reply