ترک اسکالر کے مطابق استنبول میں فضائی آلودگی کی شرح میں 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ سال 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وبا کے پھیلنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے گھر وں میں زیادہ وقت گزارا جس سے ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔
وزارت ماحولیات و شہری آبادی اور استنبول بلدیہ کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO2) کے اخراج میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے محکمہ موسمیات انجینئرنگ کے پروفیسر ہوسین ٹوروس نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافہ صحت کے بڑے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
ٹوروس نے کہا ، عالمی سطح پر فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے جاری تحقیق اور کوششوں کے باوجود ، "ہم فضا کو آلودہ کرتے جا رہے ہیں۔”