turky-urdu-logo

ترکی: مالی سال 2020 میں سیاحت سے 12.6 ارب ڈالر آمدنی حاصل ہوئی

ترکی نے مالی سال 2020 میں غیر ملکی سیاحوں سے 12.6 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019 کے مقابلے میں سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں 75 فیصد کمی آئی ہے۔ انفرادی طور پر جو سیاح ترکی آئے ان سے 95 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدنی حاصل ہوئی۔ پیکج کے تحت آنے والے سیاحوں سے 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی ملی۔

گذشتہ مالی سال میں ایک کروڑ 30 لاکھ غیر ملکی سیاح ترکی آئے جس میں سے 19.7 فیصد ان سیاحوں کی تھی جو ترک نژاد شہری تھے لیکن وہ مختلف ممالک میں شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 50 فیصد کمی کے بعد 4 ارب ڈالر رہی کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سیاحت سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی میں سے 75.4 فیصد غیر ملکی سیاحوں سے حاصل ہوئی جبکہ 24.6 فیصد آمدنی ان ترک شہریوں سے ملی جو مختلف ممالک میں آباد ہیں اور وہ ترکی سیر کرنے آئے تھے۔

Read Previous

ترک صدر اور افغان وزیر مواصلات کی انقرہ میں ملاقات

Read Next

ترکی، سال 2020 میں استبول کی فضائی آلودگی کی شرح میں 10 فیصد کمی

Leave a Reply