صدر ایردوان نے ترکی میں آرمینیا کے عیسائی فرقے کے مذہبی رہنما سہاک مشالین سے ملاقات کی۔
ترک صدر خاتون اول امینہ ایردوان کے ساتھ استنبول کے کمکاپی مدر میری آرمینین چرچ آئے جہاں انہوں نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مارکر عیسیان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
یہ چرچ استنبول کے فاتح سلطان محمد دوم کے حکم پر 1461 میں تعمیر کیا گیا تھا جو میں عیسائیوں کے حوالے کیا گیا تاکہ یہاں وہ اپنی عبادات کر سکیں۔
مارکر عیسیان ایک صحافی تھے اور انہوں نے پانچ کتابیں بھی تحریر کیں۔ 2015 میں انہیں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ٹکٹ پر استنبول سے پارلیمنٹ کا رکن بنایا گیا تھا۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان