
صدر رجب طیب ایردوان نے کمکاپی کے مریم اینا آرمینین چرچ میں استنبول کے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب صدر مارکر عیسیان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
خاتون اول امینہ ایردوان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صدر ایردوان نے یہاں چرچ کے سربراہ سہاک کیگریسی سے بھی ملاقات کی۔
مارکر عیسیان کی آخری رسومات میں ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، وزیر انصاف عبدالحمید گل، وزیر صحت فہرتین کوشا، وزیر سیاحت محمد نوری ارسائے، صدارتی محل کے ڈائریکٹر مواصلات فہرتین آلتون، اے کے پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین نعمان کورتولموش، اے کے پارٹی کے ایک اور ڈپٹی چیئرمین مہر اونال، استنبول کے گورنر علی یرلی کایا اور اے کے پارٹی استنبول کے صوبائی چیئرمین بیرام شینوسیک بھی موجود تھے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان