turky-urdu-logo

ترکی 2020: بجلی کی کھپت میں صرف 0.14 فیصد اضافہ

ترکی میں گذشتہ سال بجلی کی کھپت میں صرف 0.14 فیصد اضافہ ہوا۔ ترکش الیکٹرسٹی ٹرانسمشن کارپوریشن کے مطابق 2020 میں بجلی کی طلب 290.86 ارب کلوواٹ فی گھنٹہ رہی جبکہ ایک سال پہلے بجلی کی کھپت 290.45 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ تھی۔

2020 میں بجلی کی پیداوار 291.55 گیگاواٹ فی گھنٹہ رہی جو 2019 کے مقابلے میں 0.11 فیصد زیادہ ہے۔

ترکی نے اپنے ہمسایہ ممالک سے 1.89 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی امپورٹ کی جو 2019 کے مقابلے میں 14.47 فیصد کم ہے۔

ترکی سے بجلی کی ایکسپورٹ 11 فیصد کمی کے بعد 2.48 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ رہی۔

ترکی مقامی ذرائع اور توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

ترک وزیر توانائی فاتح دونمیز کے مطابق توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار 51 فیصد ہو گئی ہے جو یورپ کے 21 ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ 2020 میں توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے 9.95 گیگاواٹ بجلی حاصل کی کی گئی۔

Read Previous

ترک ڈاکٹروں کے مطابق چینی ویکسین محفوظ اور موثر

Read Next

مشہور فٹ بال کھلاڑی ویسٹ پال انتقال کر گئے

Leave a Reply