turky-urdu-logo

ترک ڈاکٹروں کے مطابق چینی ویکسین محفوظ اور موثر

ترکی کے شمال مشرقی صوبہ دیارباقر  میں چین سے آئی کورونا ویکسین ٹرال کے لیے خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین محفوظ ہے اور عوام کو ویکسین لگوانی چائیے۔

 وزیر صحت فرحتین کوکا کے مطابق ، تیسرے مرحلے   کے آزمائشی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویکسین 91 فیصد سے زیادہ موثر ہے جس کی پہلی کھیپ  30 ​​دسمبر کو ترکی پہنچی ۔

ڈیسال یونیورسٹی میں بچوں کے ڈاکٹر  الیاس یولباس ویکسین ٹرائل کے 7 ہزار رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر الیاس کا کہنا ہے کہ  لوگوں کو سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ویکسین لگوا لینی چائیے۔ اس میں کوئی خطرہ نہیں میں یقین دلاتا ہوں۔

Read Previous

ترکی:مزید 9 ہزار 8 سو 77 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترکی 2020: بجلی کی کھپت میں صرف 0.14 فیصد اضافہ

Leave a Reply