
ترکی کے تعلیمی اخراجات میں 18.2 فیصد اضافہ ہو گیا۔
ترکی کے شماریاتی ادارہ ترک اسٹاٹ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 2019 سے لے کر اب تک ملک کے کل تعلیمی اخراجات میں 18.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی تعلیم اور ثانوی تعلیم کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔
مجموعی طور پر ملک کے سالانہ بجٹ کا 6 فیصد حصہ تعلیم کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
بچھلے سال کے اعداد وشمار کے مطابق تعلیمی اخراجات کا 74 فیصد حصہ عوامی ذرائع سے ادا کیا گیا ہے ۔
ترک اسٹاٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی طالب علم اوسطا پر 11،000 ٹی ایل کا ہر سال خرچہ ہوتا ہے ۔