turky-urdu-logo

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا معاہدہ

ترکی اور آذربائیجان کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بغیر پاسپورٹ سفر کر سکیں گے۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہ اہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا نظام جلد ہی رائج ہو جائے گا۔

دونوں ملکوں کے شہری صرف اپنی سرکاری شناخت کے ذریعے آ جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ آذربائیجان میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ دو ملک ایک قوم کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان 9 دسمبر کو باکو پہنچے تھے جہاں انہوں نے کاراباخ کی فتح کے جشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سرکاری اور نجی معاہدے طے پائے ہیں۔

Read Previous

ترکی کے تعلیمی اخراجات میں 18.2 فیصد اضافہ

Read Next

2020ریسلنگ ورلڈ کپ سربیا میں منعقد

Leave a Reply