turky-urdu-logo

رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ترک معیشت سست روی کا شکار رہی

ترک محکمہ شماریات کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ترکی کی جی ڈی پی میں 9.9 فیصد کمی آئی جس کی بڑی وجہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاوٗن ہے۔
ترکی کی مجموعی قومی پیداوار اپریل سے جون کے دوران ایک ہزار چار سو ارب ٹرکش لیرا کی سطح پر آ گئی۔ محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سخت ترین لاک ڈاوٗن کے باعث دنیا بھر کی معیشتوں کی طرح ترک معیشت بھی متاثر ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں جی ڈی پی میں 11 فیصد کمی آئی ہے۔ مختلف ماہرین معاشیات نے ایک سروے میں بتایا ہے کہ رواں سال 2020 میں ترکی کی معاشی ترقی منفی 1.8 فیصد رہے گی۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے توقع تھی کہ ترکی کی جی ڈی پی 5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی لیکن عالمی وبا کے باعث معیشت مسلسل کساد بازاری کا شکار ہے۔

Read Previous

لاک ڈاون میں یوٹیوب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی شرح دگنی

Read Next

ترکی نے U19 والی بال یورپی چیمپین شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply