اتوار کو وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق ترکی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1,562سے تجاوز کرگئی ۔ جون کے آغاز میں ہی انقرہ کے سفری پابندیاں ختم کرنے اور سہولیات دوبارہ کھولنے کے بائث تعداد دگنی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسوں کی تعداد سے کم ہوگئی۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے خبردار کیا اور کہا کہ ہم ہدف سے دور ہورہے ہیں۔
انہوں نے عوام کو تاکید کرتے ہوے کہا کہ ہماری کمزوری غیر یقینی امید ہے۔آئیے ہم محتاط اْمید پرست بنیں۔
مئی کے آخر سے لے کر گذشتہ جمعہ تک روزانہ نئے کیسیز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی، جو دو جون کو سات سو چھیاسی کی کم سطح پر آگئی ۔
وزارت کے عدادو شمار کے مطابق،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران،پندرہ افراد کی موت ہوئی ، جسکی وجہ سے مجموئی ہلاکتیں چارہزارآٹھ سو سات تک پہنچ گئی ہیں۔
ترکی میں کویڈ- 19کے کل کیسیز کی تعداد 178,239ہوگئی ہے۔