turky-urdu-logo

کوویڈ ۔19: بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 9،500 سے تجاوز کر گئی

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، پیر کی صبح تک بھارت میں کورونا وائرس  سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9،500 سے تجاوز کرگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،502 مزید کیسزاور 325 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ہندوستان کی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مسلسل تیسرے دن روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد 11،000 کے لگ بگ برقرار جبکہ مجموعی طور پر انفیکشن کیسز کی تعداد 332،424 ہوچکی ہے اور دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 9،520 ہوگئی ہے۔

کل کیسز میں سے 153،106 زیر علاج  ہیں ، جبکہ 169،798 افراد یو تو صحت یاب ہو چکے ہیں  یا ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ 

 لگاتار دسواں دن  ہندوستان میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ روزانہ نو ہزار مریضوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں 500 ریلوے گاڑیاں تبدیل کر کے انفکشن میں اضافے کے دوران مریضوں کے لئے 8،000 مزید بستریں تیار کیے جائیں گے۔

دہلی بھارت میں مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد تیسری سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔

امریکہ میں قائم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق  پچھلے ہفتے ، بھارت نے کیسز کی تعداد میں برطانیہ کو بھی پیچھے دیا اور امریکہ ، برازیل اور روس کے بعد دنیا کا چوتھا بدترین متاثر ملک بن گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کوویڈ 19 کیسز کی تعداد اب 40،000 سے زیادہ  ہو گئی  جبکہ  پچھلے چھ دنوں میں 10،000 مزید کیسز اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،224 انفیکشن کیسز کی تصدیق کی گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 1،327 تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 41،182 ہوگئی ہے ، جن میں 24،032 فعال کیسز ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ وائرس  کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن اور کیے گئے اقدامات نے وائرس کے تیزی سے پھیلاو کو روک دیا ہے۔

گذشتہ دسمبر  چین کے شہر ووہان میں آغاز کے بعد ، کوویڈ  19کم از کم 188 ممالک اور خطوں میں پھیل گیا چکا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،    اس وبائی مرض نے دنیا بھر میں تقریبا 433،000 افراد کی جان لی ہے ، جبکہ کی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7.8 ملین سے زیادہ ہے۔

Read Previous

سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی پر ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا

Read Next

جون کے آغازسے ترکی میں کیسیز کی تعداد دگنی

Leave a Reply