تُرکی نے لیبیا کی دو ملٹری بیس استعمال کرنے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ تُرکی اور لیبیا کی قوام متحدہ کی حمایت یافتہ نیشنل گورنمنٹ ایکورڈ کے درمیان شمالی افریقہ کے ملک لیبیا کی دو ملٹری بیس استعمال کرنے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
ترکی نے لیبیا کی مصراتہ نیول بیس اور الوطیہ ایئر بیس استعمال کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے ہیں۔ یہ دونوں ملٹری بیس لیبیا نے ترک فوج کی مدد سے حال ہی میں باغی لیبئن نشینل آرمی سے چھڑائے ہیں اور ان کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔
لیبیا کی باغی فوج لیبئن نیشنل آرمی کو روس، فرانس، مصر اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔ ترکی نے لیبیا کی فوجی مدد کی۔ لیبیا نے ترک فوج کی مدد سے گذشتہ ہفتے دارالحکومت تریپولی اور اس کے 60 کلومیٹر کے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا ہے۔ ترک فوج کی مدد سے لیبیا نے سب سے اہم ترہونا شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
ترکی کے سرکاری ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ترکی الوطیہ ایئر بیس استعمال کرنا چاہتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مصراتہ کی نیول بیس کیلئے بھی لیبیا سے بات چیت جاری ہے۔