turky-urdu-logo

پاکستان میں کوویڈ 19 کے 20 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی

پاکستان نے پیر کو کورونا وائرس وبائی مرض جس سے پہلے ہی ملک بھر میں 144،478 افراد متاثر ہو چکے ہیں کے ممکنہ ہاٹ سپاٹس کے حامل 20 بڑے شہروں کی نشاندہی کر لی ہے ۔

 وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تشکیل دی گئی  ایک سرکاری تنظیم کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 20 شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں  انفیکشن کے تناسب / رفتار میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوا ہے اور جن کو وائرس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے

دارالحکومت اسلام آباد ، تجارتی دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر کراچی ، دوسرا بڑا ضلع لاہور ، پشاور اور کوئٹہ ان شہروں میں شامل ہیں۔

حکام کی  “سمارٹ لاک ڈاؤن” پالیسی کے مطابق متعلقہ شہروں میں وائرس کے ہاٹ سپاٹس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وبائی مرض کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے دو ہفتے سخت لاک ڈاؤن کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں جنوبی ایشیاء کی ایٹمی ریاست کے لئے “سمارٹ لاک ڈاؤن” واحد ممکنہ حل ہے۔

پیر کے روز ، ملک میں 97 اموات کے ساتھ 5،248 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی ہے۔  وزارت صحت کے مطابق ، اب تک تقریبا 53،721 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، جو ملک کی اینٹی کورون وائرس حکمت عملی کی قیادت کر رہے ہیں نے اتوار کو متنبہ کیا کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو جولائی کے آخر تک COVID-19 کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

Read Previous

ترکی کا لیبیا کی دو ملٹری بیس استعمال کرنے کیلئے مذاکرات

Read Next

شمالی عراق میں ترکی نے آپریشن پنجہ عقاب کے دوران 81 اہداف تباہ کر دیے

Leave a Reply