turky-urdu-logo

شمالی عراق میں ترکی نے آپریشن پنجہ عقاب کے دوران 81 اہداف تباہ کر دیے

پیر کے روز شمالی عراق میں  ترکی کےانسداد دہشتگردی پنجہ عقاب آپریشن کے دوران پی کےکے دہشتگرد کے81  اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

ترکی کے وزارت دفاع نے بتایا کہ کاروائی میں لڑاکا طیاروں، یو اے وی، سیٹلائیٹ اور ٹینکر طیاروں نے حصہ لیا۔

وزیر ہولوسی آکار نے مزید کہا کہ 81 کے پی کےکے دہشتگردوں کے ٹھکانے اور سپلائی چین کو تباہ کر دیا گیا ۔

وزارت نے بتایا “آپریشن کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے کے دوران،ترک افواج نے شہریوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی بہت احتیاط برتی”۔

انسداد دہشتگردی آپریشن کے ذریعے پہاڑی علاقے میں موجود پی کےکے کے ٹھکانوں اور سپلائی لائنوں کو تباہ کرکے ترکی اپنی سرحدوں اور لوگوں کا دفاع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پی کے کے شمالی عراق کواپنے ڈی بیس کے طور پر کئ دیائیوں سے جاری ترکی کے خلاف مہم میں استعمال کر رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی آپریشن ترکی کو دہشتگردوں، ان کے ٹھکانوں اور سپلائی چین کوتباہ کرکے اپنی سرحدوں اور  عوام کا دفاع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ترکی ، امریکہ اور یورپی یونین کے ذریعہ دیشت گرد گروہ کے نامزد پی کےکے نے 1984 میں ترک ریاست کے خلاف اسلحہ اْٹھایا تھا۔

40٫000 سے زیادہ افراد اس تنازع میں ہلاک  ہو چْکے ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اگرچہ شمالی عراق میں ترک جنگی طیارے اکثر پی کے کے/وائی پی جی کے اہداف کواپنا نشانہ بناتے ہیں۔ ،ترکی نے حالیہ برسوں میں خطے میں پی کے کے / وائی پی جی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے ممکنہ زمینی حملے سے بھی خبردار کیا ہے۔

Read Previous

پاکستان میں کوویڈ 19 کے 20 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی

Read Next

ترکی: پانچ مزید صوبوں میں چہرے کے ماسک لازمی قرار

Leave a Reply